بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا روڈ میپ کل پیش کرے گی۔
بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
مقبوضہ کشمیر کے بھارت میں غاصبانہ انضمام کے 4 سال ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ، ریلیاں
دوران سماعت سالیسٹرجنرل توشار مہتا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بطور یونین علاقہ حیثیت عارضی ہے، ریاست کی حیثیت سے بحالی کا روڈ میپ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد پیش کر دیا جائے گا تاہم لداخ یونین ٹیرٹری ہی رہے گا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے وفاق پر واضح کیا کہ 1957 میں توڑی گئی ریاستی اسمبلی قانون ساز اسمبلی نہیں تھی۔