مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 4 سال مکمل ہو گئے۔
غاصبانہ بھارتی اقدام کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم استحصال منایا۔ مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
اسلام آباد میں بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے ، مظاہرین نے مودی سرکار سے کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظفر آباد میں ہاتھوں میں زنجیر باندھے کفن پوش مشعل بردار کشمیری نوجوانوں نے احتجاج کیا۔
یوم استحصال پر اسلام آباد کی فضائیں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھیں
علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی مظالم کے بارے میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں تصاویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ واشنگٹن میں بھی پاکستانی سفارتخانے میں یوم استحصال کشمیر کی تقریب ہوئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 5 اگست 2019 سے اب تک 1100 سے زائد املاک نذر آتش اور21000 سے زائد کشمیریوں کو قید کیا گیا ہے۔