اسرائیلی وزیر سے ملاقات، لیبیا کی وزیر خارجہ ملک چھوڑ گئیں


اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد لیبیا کی معطل وزیر خارجہ نجلا منقوش نے ملک چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ سے خفیہ ملاقات کی خبر سامنے آنے پر لیبیا میں وزیر خارجہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔

شدید عوامی ردعمل اور معطل کیے جانے کے بعد لیبیا کی وزیر خارجہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کیلئے نئے عسکری امدادی پیکج کا اعلان

واضح رہے کہ لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دیبہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے خفیہ ملاقات پر وزیر خارجہ نجلا منقوش کی معطلی کا حکم دیا تھا اور صدارتی کونسل نے وزیر خارجہ کی ملاقات پر وضاحت مانگی تھی۔

لیبیا کے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ سے وزارت انصاف کا ایک کمیشن تحقیقات کرے گا۔

لیبیا میں 1957 کے قانون کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا غیرقانونی ہے۔


متعلقہ خبریں