فرانس کے سرکاری اسکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی


فرانس کے سرکاری اسکولوں میں مسلمان طالبات پر عبایہ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

فرانسیسی وزیرِتعلیم نے سرکاری اسکولوں میں مسلمان طالبات کےعبایہ پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ لباس تعلیم کے حوالے سے فرانس کے سخت سیکولر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب: عبایہ زیب تن کیے ماڈلز کی کیٹ واک 

وزیرتعلیم گیبریل اٹل نے کہا کہ اب اسکولوں میں عبایہ پہننا ممکن نہیں ہو گا اوروہ 4 ستمبر سے ملک بھرمیں اسکول سربراہان کو قومی سطح پر واضح قواعد دیں گے۔

فرانس نے2004ء میں اسکولوں میں سکارف اوڑھنے اور2010میں عوامی مقامات پرمکمل چہرے کے نقاب پر پابندی لگا دی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں