20 کلو آٹے کا تھیلا 3200 کا ہو گیا


22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 17 اشیا کی قیمتیں استحکام رہیں۔ 

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار پورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بجلی کی بحرانی کیفیت، تیسرے روز بھی شہریوں کا احتجاج، سڑکیں بلاک

12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 17 اشیا کی قیمتیوں میں استحکام رہا،  ہفتہ وار مہنگائی 0.05 فیصد اضافے سے 25.34 فیصد ہوگئی۔ 20 کلو آئے کا تھیلا 2600 سے 3200 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

پیاز، دال مسور، لہسن، انڈے اور دال ماش کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

کوئٹہ، چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر ، چکن، آلو، کیلے، تھی ، کوکنگ آئل ، گندم کا آٹا اور ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوئی۔

سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 12 فیصد سے زائد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں چائے 94 فیصد ، چاول 90 فیصد ، مرچ 86 فیصد مہنگی ہوئی، گزشتہ سال کی نسبت چینی 81 فیصد، گڑ 63 فیصد ، چکن 48 فیصد مہنگا ہوا۔

وہ ٹیکس جو صارفین بجلی کے بلوں میں بچا سکتے ہیں

گزشتہ ہفتے فی کلو پیاز 16 روپے ،دال مسور 10 روپے لہسن فی کلو 10 روپے مہنگا ہوا۔


متعلقہ خبریں