مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ، چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ملک میں بڑھتی مہنگائی کے سبب کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، عام کریانہ اسٹورز پر من مانی قیمتوں پر فروخت جارہی ہے۔
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک کلو چینی کی قیمت 180 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا پہلے ہی برا حال کر رکھا ہے۔
دوسری جانب کراچی کی عام مارکیٹ میں 162 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، چینی کی قیمت میں جولائی سے اگست تک 19روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
جبکہ لاہور مارکیٹ میں فی کلو چینی 160 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔