ماسکو: روس نے 24 گھنٹے میں یوکرین کے 73 ڈرون مار گرانے اور فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے یوکرین کے حملوں کو ناکام بنا دیا اور گزشتہ 24 گھنٹے میں یوکرین کے 73 ڈرون اور فوجی ٹھکانوں کو تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل روسی فورسز نے یوکرین کا ایس 200 میزائل بھی مار گرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم کو 39 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم
ترجمان نے کہا کہ جنگ شروع ہونے سے اب تک یوکرین کے 462 طیارے، 246 ہیلی کاپٹر، 6 ہزار 12 ڈرونز، 433 فضائی دفاعی نظام، 11 ہزار 476 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 6 ہزار 24 توپیں اور 12 ہزار 408 دیگر فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان گھمسان کی جنگ تاحال جاری ہے۔