نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم کو 39 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم


ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم جینی شپلی کو 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی سپریم کورٹ میں ایک تعمیراتی کمپنی کے دیوالیے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم کے کردار اور رقم کی خردبرد پر انہیں 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

شپلی 1997 سے 1999 تک نیوزی لینڈ کی پہلی خاتون وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہیں اور اس وقت وہ ایک تعمیراتی فرم کے بورڈ کی چیئرمین بھی تھیں۔ اس کمپنی کو کئی برس مالی مشکلات کے بعد 2013 میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں لوگوں نے امریکی فوج کو گاؤں میں داخلے سے روک دیا

کمپنی فروخت کرنے والوں نے سابق وزیر اعظم شپلی اور ڈائریکٹرز کے خلاف الزام عائد کیا کہ انہوں نے کمپنی کو اس انداز میں چلایا کہ سخت نقصانات اٹھانے پڑے اور اتنے قرضے لیے جن کی ادائیگی مشکل ہو گئی۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ 4 ڈائریکٹر اور سابق وزیر اعظم کمپنی کو قرض دینے والوں کو 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کریں۔


متعلقہ خبریں