عالمی امن کیلئے پاک فوج جانوں کی صورت میں قیمت ادا کر رہی ہے،برطانوی ہائی کمشنر


برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے امن کے لیے ہیں اور پاک فوج امن کے لیے جانوں کی صورت میں بڑی قیمت ادا کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جین میریٹ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا اہم ترین اتحادی اور فرنٹ لائن ملک بھی ہے۔

جرمن آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا

جین میریٹ نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے اور صورتحال پر اب بھی دنیا کی نظریں ہیں، یوکرین کی تعمیرِ نو میں پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیوں کے کردار کی حمایت کریں گے، پاکستان میں ماہر افرادی قوت یوکرین کی تعمیرِ نو کے لیے وہاں کام کرسکتی ہے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے آدھے حصے میں انسانی صورتحال اور خاص طور پر خواتین کو حقوق نہ دئیے جانے پر تشویش ہے۔


متعلقہ خبریں