جرمن آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا


راولپنڈی: جرمن آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جرمنی کے آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ جرمن آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی تاحیات نااہلی صرف قانون کے ذریعے ختم نہیں ہو سکتی، اعتزاز احسن

جرمن آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں