دنیا کے تمام ممالک کے سربراہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں لیکن خواتین نے مہنگی گولڈ جیولری خریدنی بند نہیں کی۔
چھ ماہ میں ساڑھے نو سو ٹن سونے کے زیورات فروخت ہوئے جن کی مالیت چھ ہزار ارب ڈالر سے زائد ہے۔ دنیا مہنگائی سے پریشان ہے لیکن خواتین کی گولڈ جیولری سے محبت میں کمی نہیں آئی۔
مہنگائی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں خواتین نے تین ماہ میں 476 ٹن خالص سونے کے زیورات خرید لئے، چین پہلے اور بھارتی خواتین گولڈ جیولری کی دوسری بڑی خریدار رہیں۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا بڑا اضافہ
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق یکم جنوری سے تیس جون تک دنیا بھر میں خواتین نے 951 ٹن سونے کے زیورات خریدے، چھ ماہ میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے نئے ریکارڈ بنائے۔
ایک اونس سونے کی قیمت ایک ہزار آٹھ سو ستاون ڈالر سے ایک ہزار نو سو سولہ ڈالر تک پہنچ گئی لیکن خواتین نے گولڈ جیولری کی خریداری جاری رکھی۔
دنیا بھر میں خواتین کی پہلی خواہش قدیم طرز کے سونے کے زیورات کی ہے، بھارت، چین، خلیجی ممالک اور یورپ میں جیولری کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔