سندھ: بچوں کو ویکسین نہ لگوانے والے والدین خبردار، قید اور جرمانہ ہو گا

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں بچوں کو ویکسین نہ لگوانے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا ہو گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ امیونائزیشن اینڈ اپیڈیمکس کنٹرول بل 2023 پر دستخط کردیئے جس کے بعد قانون نافذ العمل ہو گیا۔

قانون کے تحت ویکسینیشن اور امیونائزیشن کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر بھی 6 ماہ قید اور ایک  لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

نئے قانون کے مطابق سندھ الیکٹرانک امیونائزیشن رجسٹری بھی قائم کی جائے گی، جس میں ویکسینیشن کے اندراج کے بغیر کوئی اسپتال اور ادارہ پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرے گا۔

بل کا مقصد صوبے میں بیماریوں اور وبائی امراض کی امیونائزیشن، ویکسینیشن، سائنسی اور سماجی ذرائع اور طریقوں کے ذریعے روک تھام اور کنٹرول کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں