2022-23ء کے تباہ کن سیلاب نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دیرپا اثرات چھوڑے ہیں، جس کے لئے وسیع پیمانے پر بحالی اور تعمیر نو کی ضرورت ہے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کا سفر اجتماعی کوششوں اور پائیداری کا متقاضی ہے، یہ بات پی ایچ ایف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ عادل شیراز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مکمل بحالی کا راستہ ایک پیچیدہ کوشش ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قومی ترقی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے بلکہ طویل مدتی حل کے لئے مستقل عزم کی بھی ضرورت ہے۔
عادل شیراز نے مزید بتایا کہ 2022ء میں پی ایچ ایف کی رکن تنظیموں نے پورے پاکستان میں 400 منصوبوں پر عملدرآمد کیا، بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان۔
(INGOs) کے ان منصوبوں میں 296 ایسے اقدامات شامل تھے جو انسانی امداد فراہم کرنے کے لئے وقف تھے۔ خاص طور پر 2022ء کے سیلاب کے جواب میں اور 104 ترقیاتی کاوشوں پر مرکوز تھے۔ 330 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے ان اقدامات سے ملک بھر میں 21.2 ملین سے زیادہ افراد مستفید ہوئے۔
انہوں نے حکومتی تعاون اور مدد پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور سول سوسائٹی کے درمیان شراکت داری کامیابی کے پل کے طور پر ابھرتی ہے، حکومت پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ماڈل کے نفاذ کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لئے ایک اسٹریٹجک فریم ورک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ماڈل، لوکلائزیشن اور موافقت کے ایکشن پلان کے ساتھ، پائیدار بحالی کے حصول کے لئے ایک روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔
شیراز نے حکومتی اداروں، مقامی کمیونٹیز، ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور بین الاقوامی غیر سرکاری (INGOs) تنظیموں کے درمیان تعاون پر زور دیتے ہوئے اجتماعی کوششوں کے ناگزیر کردار پر روشنی ڈالی۔
میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے کنٹری کوآرڈینیٹر سید شاہد کاظمی نے بتایا کہ پی ایچ ایف 44 غیر سرکاری تنظیموں کا نمائندہ فورم ہے جو حکومت پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ شاہد کاظمی نے ایک فورم کے طور پر پی ایچ ایف کے کردار پر زور دیا جس نے حکومت اقوام متحدہ کی ایجنسیوں انسانی (INGOs) کے لئے ایک پل کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کے غیر متزلزل ردعمل نے ملک کے مشکل ترین وقت میں معلومات، اتحاد اور مدد کی امید کا کام کیا ہے۔
پی ایچ ایف کے کنٹری کوآرڈینیٹر نے یہ بھی بتایا کہ سینٹ کے چیئرمین نے پی ایچ ایف کی ایگزیکٹو کمیٹی برائے ایجوکیشن پارلیمنٹرین کاکس سے تین معزز اراکین کو نامزد کیا ہے۔
خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حکومتی سطح پر یہ تسلیم کرنا پی ایچ ایف کی رکن تنظیموں کے قومی ترقی اور انسانی ہمدردی کے ردعمل میں کردار کو مزید اجاگر کرتا ہے۔