دیوالیہ ہونے والے سری لنکا نے الیکٹرک کار تیار کر لی


بدترین معاشی بحران سے دوچار سری لنکا جسے حال ہی میں ڈیفالٹ ہونے کا بھی سامنا کرنا پڑا اس کے باوجود وہاں سرمایہ کاروں نے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے الیکٹرک کار تیار کرلی ہے جس کی آئندہ سال ایکسپورٹ بھی شروع ہوجائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کار بنانے والی سری لنکن کمپنی آئیڈیل موٹرز ملک کی پہلی مقامی طور بننے والی الیکٹرک گاڑی موکشا اس سال نومبر میں لانچ کردے گی۔

اس کی قیمت 45 لاکھ سری لنکن روپے سے بھی کچھ کم رکھی گئی ہے،یہ کار مشہور گاڑی آسٹن منی موک سے ملتی جلتی ہے،آئیڈیل موکشا ایک مکمل ایئر کنڈیشنڈ گاڑی ہوگی جس میں پش اسٹارٹ اور الائے وہیل ہیں۔

پاک چین آٹو موبائل برانڈ اسلام آباد میں اپنی پہلی الیکٹرک کار کی لانچ کرے گا

گاڑی میں ایپل کارپلے اور 7 انچ کی ملٹی میڈیا ٹچ اسکرین بھی شامل ہوگی جس سے مسافروں کو نقشے، اپنی پسند کی موسیقی اور معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔

آئیڈیل موٹرز کے چیئرمین نلین ویلگما نے انکشاف کیا کہ مذکورہ گاڑی 22 اعشاریہ 46 کے ڈبلیو ایچ کی لیتھیم بیٹری 15 ایمپیئر کے گھریلو چارجر سے ایک مرتبہ چارج کیے جانے پر 200کلومیٹر تک چلائی جاسکے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹری کی 5 سال کی وارنٹی ہوگی اور اسے سری لنکا میں ہی بنایا گیا ہے، ویلگاما کو یقین ہے کہ ان کی کار سری لنکا کو گاڑیوں کے برآمد کنندہ ملک بنادے گی جس سے معقول زرمبادلہ آئے گا اور ملکی معیشت بہتر ہوگی۔


متعلقہ خبریں