ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری دے دی

Trump

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلٹن کاؤنٹی جیل میں گرفتاری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلٹن کاؤنٹی کے شیرف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انگلیوں کے نشانات لیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ مختصر حراست کے بعد جیل سے واپس روانہ ہو گئے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 لاکھ ڈالر کے باؤنڈ بھی جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹینا میں مہنگائی، شہریوں نے دکانیں لوٹنا شروع کر دیں

گزشتہ روز امریکی صدر نے حکام کے سامنے سرینڈر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ “میں گرفتاری دینے کے لیے جمعرات کو جارجیا کے شہر اٹلانٹا جاؤں گا۔”

اپریل کے بعد سے یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی چوتھی گرفتاری ہے۔ سابق صدر کو کیس میں شریک مدعا علیہان، گواہوں یا متاثرین کو ڈرانے دھمکانے سے روک دیا گیا ہے اور وہ اس کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی نہیں کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں