ارجنٹینا میں مہنگائی، شہریوں نے دکانیں لوٹنا شروع کر دیں


ارجنٹینا: جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں بدترین مہنگائی کے باعث لوگوں نے دکانیں لوٹنا شروع کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹینا میں بدترین معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے اور اب شہریوں نے دکانیں ہی لوٹنا شروع کر دیں۔

دکانوں میں لوٹ مار کے باعث کئی کاروباری افراد نے خوف کے باعث اپنی دکانیں ہی بند کر دیں جبکہ کچھ دکانداروں نے اپنے سرمائے کی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کی جانب سے جاری کردہ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ کس طرح ایک دکان سے لوٹ مار کر رہے ہیں جبکہ کاؤنٹر سے کیش بھی نکال کر فرار ہو گئے۔

ارجنٹینا پولیس نے لوٹ مار میں ملوث کئی شہریوں کو گرفتار بھی کر لیا جبکہ ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھیں۔


متعلقہ خبریں