پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، یادگاری سکہ جاری


اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کر دیا۔

پاک امریکہ سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شرکت کی۔

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یادگاری سکے کا اجراء دونوں ممالک کے مضبوط روابط کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تجارتی اور سماجی تعلقات ہیں۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سکے پر موجود پاکستان اور امریکہ کی قومی علامتیں دونوں ممالک کی جمہوری بنیادوں کو اجاگر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا یہ سکہ پاک امریکہ طویل مدتی تعلقات کی پائیداری کی علامت رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا، بحرالکاہل میں لاکھوں افراد مہنگائی سے متاثر ہوئے ہیں، رپورٹ

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا یہ سکہ دونوں ممالک کے درمیان روشن مستقل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور یادگاری سکہ جاری کرنے پر اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گرین الائنس جیسے اقدامات دنوں ممالک کو مشترکہ چینلجز سے نمٹنے میں مدد دیں گے۔


متعلقہ خبریں