ایشیا، بحرالکاہل میں لاکھوں افراد مہنگائی سے متاثر ہوئے ہیں، رپورٹ


ایشائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں لاکھوں افراد مہنگائی سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشائی ترقیاتی بینک نے مہنگائی کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے کے ممالک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس نے لاکھوں افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیا۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2022 تک خطے کے ترقی پذیر ممالک میں 3.9 فیصد آبادی جو تقریباً 15 کروڑ 52 لاکھ بنتی ہے انتہائی غربت میں زندگی گزار رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: یورو، برطانوی پائونڈ ،سعودی ریال اور اماراتی درہم کو بھی پر لگ گئے

رپورٹ میں 2017 کی قیمتوں کی بنیاد پر 2.15 امریکی ڈالر یومیہ سے کم آمدنی والے افراد کو انتہائی غربت میں زندگی گزارنے والے تصور کیا گیا لیکن 2017 کے بعد سے اب تک اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

زیادہ تر ممالک میں افراط زر گزشتہ سال کئی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس سے تقریباً ہر شخص متاثر ہوا ہے لیکن مہنگائی میں اضافے سے غریب افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا نے 2020 تک مزید ساڑھے 7 کروڑ سے 8 کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیا تھا۔


متعلقہ خبریں