کیا آپ کا موبائل فون آپ کی جاسوسی کر رہا ہے؟


ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آپ کا اینڈوائیڈ فون آپ کی جاسوسی میں ملوث ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  اگر آپ نے کبھی اپنے اینڈرائیڈ فون کی سکرین کے اوپر کونے میں سبز نقطے کو دیکھا ہے تو آپ کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ یہ ایک انتباہی علامت ہوسکتی ہے کہ کوئی آپ کی حرکات کو دیکھ رہا ہے۔

یہ سبز ڈاٹ اس بات کا اشارہ ہے کہ ایک ایپ آپ کے اینڈرائیڈ فون پر موجود سینسر آپ کا مائیکرو فون یا کیمرہ استعمال کر رہا ہے ۔

یہ آپ کے فون پر موجود “سپائی ویئر ایپس کی علامت ہو سکتی ہے ۔ اگر آپ کو سبز نقطہ نظر آتا ہے تو سکرین کے اوپری حصے سے نیچے کی طرف سوائپ کریں اور آپ کو ایک مائیکروفون یا کیمرہ نظر آئے گا جس کا سینسر استعمال میں ہے ۔

آئیکن پر ٹیپ کریں اور آپ دیکھیں گے کہ کون سی ایپ اسے استعمال کر رہی ہے ۔ اس سکرین سے آپ اپنا مائیکروفون یا کیمرہ استعمال کرنے کیلئے ایپ کی اجازتوں کو منسوخ کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں