جہانگیر خان ترین مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے جڑانوالہ پہنچ گئے


پاکستان استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے جڑانوالہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان ترین نے متاثرہ گھروں اور چرچز کا دورہ کیا اور متاثرین سانحہ جڑانوالہ سے ملاقات کی ہے، سربراہ آئی پی پی جہانگیر خان ترین نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کی بحالی کے لئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

جہانگیر ترین نے ایک اور بڑی اہم وکٹ گرا دی

میڈیا سے گفتگو کےدوران جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں جو واقعہ پیش آیا ہے اس پر ہمیں بے حد افسوس ہے، اس وجہ سے ہم سب یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ یہ جو ہے اس پر افسوس ہے کیونکہ یہ پاکستان کا کلچر نہیں ہے، جو لوگ یہاں رہے ہیں ان کا کوئی قصور نہیں ہے جو ہوا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے تھا

ہم آپ کے دکھ درد میں برابری کے شریک ہیں ۔

موبائل فون چارج کرتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں، صارفین کو خبردار کردیا گیا

اس موقع پر جہانگیر ترین کیساتھ استحکام پاکستان پارٹی کے سینئیر رہنما اسحاق خان خاکوانی، ملک نعمان لنگڑیال اور چوہدری ظہیر بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔

 


متعلقہ خبریں