سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کرکے واپس جانے والے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق 6 افراد پر مشتمل خاندان عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس متحدہ عرب امارات جارہا تھا کہ ان کی گاڑی کو مکہ ریاض ایکسپریس وے پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔جاں بحق ہونے والی فیملی کا تعلق اردن سے ہے جو یو اے ای میں رہائش پذیر تھی۔
سعودی عرب میں گاڑی پل سے نیچے گرگئی، چھ پاکستانی جاں بحق
سعسعی حکام نے بتایا کہ ماں اس کی خاندان کی واحد فرد ہیں جن کی جان اس حادثے میں بچ گئی، جنہیں زخمی حالت میں مقامی اسپتال لے منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق حادثے کے بعد راہگیروں نے ایمرجنسی کو کال کرکے لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کروانے میں مدد کی۔ حادثے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔