سعودی عرب میں گاڑی پل سے نیچے گرگئی، چھ پاکستانی جاں بحق


ریاض: سعودی عرب کے شہر الجبیل میں گاڑی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ جاں بحق کا تعلق ہیڈ مرالہ، سیالکوٹ، وہاڑی اور گجرات سے ہے۔ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں بس حادثہ، 23 پاکستانیوں سمیت 26 افراد زخمی

سعودی عرب میں ٹریفک حادثات پیش آتے رہے ہیں جن کی عموماً وجہ تیز رفتاری ہوتی ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ایک بس دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 35 غیر ملکی زائرین شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: طوفانی بارش سے سات افراد جاں بحق11زخمی

ترجمان مدینہ پولیس نے بتایا تھا کہ حادثہ ایک نجی چارٹرڈ بس کی دوسری بڑی گاڑی کے ساتھ تصادم کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ سال مئی میں مدینہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس کو نویریہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس میں 23 پاکستانیوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ زخم معمولی نوعیت کے ہیں اور کسی کی جان خطرے میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض: گزشتہ ماہ بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت کا عمل مکمل

اپریل 2018 میں مکہ مکرمہ کے راستے میں بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں چار برطانوی زائرین جاں بحق ہوگئے تھے۔

ستمبر 2017 میں جج کے دوران بھگڈر مچنے سے 2300 زائرین شہید ہوگئے تھے جن میں پاکستانی بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں