راولپنڈی میں مردہ مرغیوں کی بھاری کھیپ برآمد ، سپلائر گرفتار


راولپنڈی میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر سپلائی کے لیے ہزاروں مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر مرغی منڈی باغ سرداراں سے 2100 کلو مردہ مرغیاں برآمد کرتے ہوئے سپلائر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق مرغیوں کو قریبی گودام میں پہنچایا جا رہا تھا۔ مردہ مرغیاں موذی امراض کا شکار پائی گئیں ۔

لاہور میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سپلائر کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ملزم نے مردہ مرغیاں مختلف ہوٹلوں  اور ریسٹورنٹس کو فروخت کرنا تھیں۔  حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہری پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے کے بجائے تازہ گوشت کو ترجیح دیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں