بٹگرام چیئر لفٹ حادثہ، متعدد اضلاع میں درجنوں چیئر لفٹس بند کر دی گئیں


بٹگرام چیئر لفٹ حادثے کے بعد خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں درجنوں مقامی چیئر لفٹس بند کردی گئی ہیں۔

سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر، دیر اپر، چترال، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں مقامی چیئر لفٹس چلائی جارہی تھیں۔

بٹگرام، کوہستان اپر، لوئر، کولائی پالس میں دیگر علاقوں تک رسائی کیلئے ڈولیاں کیبل تار یا رسیوں سے آپریٹ کی جاتی ہیں۔

پولیس نے بٹگرام چیئر لفٹ کے مالک کو گرفتار کرلیا، تحقیقات جاری

صوبائی حکومت نے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو مقامی چیئر لفٹس، ڈولیوں کے معائنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چیئر لفٹس کی بندش پر مقامی افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں