ملک بھر میں شدید گرمی اور حبس نے ریکارڈ توڑ دیئے ، آج بارش کا امکان


 راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں شدید حبس اور گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج سے 27 اگست تک جاری رہے گا۔

موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔

علاوہ ازیں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ،  کوہاٹ ، پشاور، مردان، صوابی ، نوشہرہ، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب اور بھکر میں بھی  گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں