آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا، تاہم چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبر پختونخوا اورپنجاب کے بیش تر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ لاہور، سیالکوٹ ، نارووال ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
کل کہاں، کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر میں 43 ، نوکنڈی ، نور پور تھل اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔