عام انتخابات کا انعقاد، الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی اور الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرے گا۔

الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا جبکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں و دیگر امور پر بھی مشاورت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے سیاستدانوں نے کبھی کچھ سیکھنے کی کوشش نہیں کی، ارشاد بھٹی

الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں آئندہ چند روز میں شروع ہوں گی۔


متعلقہ خبریں