یورو، برطانوی پائونڈ  کی قیمت میں ہوشربا اضافہ  

pounds

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی  ڈالر کی اڑان کا سلسلہ نہ تھم سکا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ  میں مزید مہنگا ہو گیا۔ 

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 87 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 2 سو 99 روپے کا ہو گیا ہےجبکہ اوپن مارکیٹ میں2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 306 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ

ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ  کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہونےکے بعد نئی قیمت 3 سو 99 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ یورو کی قیمت میں 7 روپے اضافے کے بعد 3 سو 39 روپے کا  ہو گیا ہے۔

اسی طرح امارتی درہم کی قیمت میں 1 روپے اضافہ ہونے سے 85 جبکہ سعودی ریال1 روپیہ 80 پیسے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 83 روپے 30 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں