چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ

sugar rate

شہر قائد کے عوام پر کے لیے بری خبر ،چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ 

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 19روپے فی کلو اضا فہ ہوا ہے جس کے بعد شہریوں کو چینی کی قیمت عام مارکیٹ میں 162 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، چینی کی قیمت میں جولائی سے اگست تک 19روپے کا اضافہ ہوا، اس سے پہلے جولائی کے آخر میں چینی 134 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی۔

ڈالر مزید 1.87 روپے مہنگا ، 299 پر پہنچ گیا

دوسری جانب لاہور میں چینی کی 100 کلو کی بوری 15 ہزار سے 15 ہزار 200 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ شوگر ملز ریٹ 14 ہزار 200 سے 14 ہزار 400 روپے فی 100 کلو ہےجبکہ پرچون مارکیٹ میں فی کلو چینی 160 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں