ایلون مسک نے ‘ایکس’ استعمال کرنے والے صحافیوں کیلئے بڑا اعلان کردیا

Elon Musk

ٹوئٹر (ایکس) اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ‘ایکس’ استعمال کرنے والے صحافیوں کیلئے بڑا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے اظہارِ رائے کی آزادی اور لکھاریوں سے متعلق بیان بیان جاری کیا۔ انہوں نے اپنا پیغام دنیا بھر میں موجود ‘ایکس’ استعمال کرنے والے صحافیوں کے نام لکھا۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ‘اگر آپ صحافی ہیں جو لکھتے ہوئے آزادی چاہتا ہے اور زیادہ آمدنی کا خواہش مند ہے تو اس پلیٹ فارم پر اپنی لکھائی پبلش کرے۔’

افتخار احمد کی ایلون مسک سے فیک اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست

سی ای او ‘ایکس’ کی اس ٹویٹ کو صارفین نے بھی خوب سراہا، ایک صارف نے لکھا کہ ‘آپ ایک نعمت ہیں، ایلن! آپ کا وژن بے مثال ہے’۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ہم اور دنیا بھر میں ہزاروں ایسے لوگ ہوں گے جو آزادانہ طور پر بات نہیں کر سکتے، یہ پلیٹ فارم صحافیوں کی زندگیاں بدل دے گا۔’

ایک ایکس کے صارف نے لکھا کہ ‘سوشل میڈیا کا مستقبل اتنا روشن کبھی نہیں رہا ہے۔’


متعلقہ خبریں