پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر کو کراچی صدر کے علاقے سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی ملک نیاز جکھڑ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے راجہ اظہر کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ان کی گرفتاری کیلئے 3 دن سے چھاپے مارے جارہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ راجہ اظہر کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے، جبکہ ادھر پولیس نے راجہ اظہرکی گرفتاری کی تردید کی ہے۔