جوائنٹ سیشن میں جانے کے بعد بل دوبارہ صدر مملکت کے پاس جاتا ہے، سید علی ظفر


تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر سید علی ظفرنے کہا ہے کہ اگرصدرمملکت بل پر دستخط نہ کریں تو وہ قانون نہیں بنتا۔ 

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں علی ظفر نے کہا ہے کہ بل جب صدر کے پاس آتا ہے تو صدر دستخط کرتا ہے یا اسے ریجکٹ کرتا ہے۔

صدر نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر دستخط نہیں کیا وزارت قانون کی واردات پکڑی گئی، سید ثمر عباس کا انکشاف

انہوں نے کہا ہے کہ صدر نے دستخط نہ کیے تو بل دوباہ جوائنٹ سیشن میں جائے گا، جوائنٹ سیشن میں جانے کے بعد بل دوبارہ صدر مملکت کے پاس جاتا ہے، صدر مملکت نے بل پر دستخط نہ کیے تو 10دن بعد وہ قانون بن جاتا ہے۔

ایوان صدر کے عملے نے صدر کے حکم کی خلاف ورزی کیسے کی ؟ عابد زبیری

انکا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے جب تک دستخط نہیں ہوتے قانون نہیں بنتا، بل کو پاس کرنے کاایک ہی طریقہ ہے کہ بل جوائنٹ سیشن میں جائے گا، جوائنٹ سیشن سے دوبارہ صدر کے پاس جائے گا،صدر نے جوائنٹ سیشن کے بعد دستخط نہیں کیے تو 10دن بعدقانون بن جائےگا۔


متعلقہ خبریں