پرویزخٹک سیاست کریں لیکن عزت کے دائرے میں رہیں،علی محمد خان

علی محمد خان (ali mohammad khan)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک عزت کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے پرویز خٹک کے حوالے سے سوال پر کہا کہ کون پرویزخٹک؟ وہ شخص جس کو چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعلی اور پھر وزیر دفاع بنایا تھا؟

ہم پی ٹی آئی کاصفایا اور غرور کا سر نیچا کر کے دکھائیں گے ، پرویز خٹک

انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک کو پی ٹی آئی کا حصہ بننے سے پہلے کوئی جانتا تک نہیں تھا، وہ سیاست کریں لیکن عزت کے دائرے میں رہیں، مثبت سیاست کریں گے تو ہم بھی ان کی تعریف کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کی حالیہ گرفتاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں گرفتاری کی کیا ضرورت تھی، ان کی گرفتاری سے گھمبیر سیاسی صورتحال میں مزید اضافہ ہوگا۔

بیرون ملک جانے کی غلط افواہیں اڑائی گئیں ، ملک میں ہی ہوں،اسحاق ڈار

علی محمد خان نے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ آئین میں بالکل واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل ہو تو 90 دن میں الیکشن کرانا ہونگے۔

سی سی آئی کی میٹنگ میں نگراں وزرائے اعلی صوبے کی پالیسی پر کیسے ووٹ دے سکتے ہیں؟ آئینی طور پر ان کی شرکت کی اجازت ہی نہیں تھی۔

آئین سپریم ہے اور آئین کے مطابق ہی ملک کو چلایا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق90 دن کے اندر صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں