ہوسکتا ہے مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بناؤں، ثروت گیلانی


پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ 

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک پلیٹ فارم پر میں کہہ رہی ہوں کہ عورت پر ہاتھ نہ اٹھائیں اور شام کو عورت پر ہاتھ اٹھانے والے کردار کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔’

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سالوں سے پاکستانی انڈسٹری میں کام کیا لیکن جب سے انہوں نے عورتوں اور بچوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق پر بات کرنا شروع کی۔ وہ ٹی وی ڈراموں میں ڈراموں میں پٹنے والی لڑکی کا کردار ادا نہیں کرسکتیں۔

فیروزخان کو اب 10 شوبز ستاروں اور ان کے وکلا کا سامنا کرنا ہوگا، ثروت گیلانی

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے بہت سی سیاسی جماعتوں نے آنے کا کہا ہے کیونکہ میں ہمیشہ آواز اٹھاتی ہوں۔ مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ میں اپنی سیاسی جماعت بناؤں۔’

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 20 سالوں سے پاکستانی انڈسٹری میں کام کیا ہے۔ پاکستانی ڈراموں کی 26 اقساط میں صرف ایک ہی مقصد ہے کہ لڑکی سے شادی کون کرے گا؟ لڑکی پر تشدد ہونا، دیور کے ساتھ افیئر کرنا، لڑکے کے ساتھ بھاگ جانا، یہ کہانیاں نئی نوجوان نسل نہیں دیکھنا چاہتی۔


متعلقہ خبریں