بھارت میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 81 افراد ہلاک


نئی دہلی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 81 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں سے چند دنوں میں 71 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ہماچل پردیش میں 24 جون سے شروع ہونے والی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 ماہ میں اموات کی تعداد 214 ہو چکی ہے جبکہ 38 افراد لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا: مسافر طیارہ موٹروے پر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

بھارتی محکمہ موسمیات نے ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں ایک بار پھر شدید بارش کی پیشگوئی کر دی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کے دیگر علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روز تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔

بھارت میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ جو مزید نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں