پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے

پٹرولیم مصنوعات

حکومت غریب کو مارنے پر تلی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مہنگائی کے ستائے عوام پھٹ پڑے۔ 

عوام  نے کہا  کہ ہم پہلے ہی کیا تھوڑی پریشانیوں میں گرے ہوئے ہیں  کہ اوپر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، پٹرول مہنگا ہونے سے کہیں آنا جانا مشکل ہو گیا، رات کے وقت جب سب سوئے ہوتے ہیں تو ہمارے اوپر پٹرول بم گرادیا جاتا ہے۔

پیٹرول کی اصل قیمت کیا؟ عوام سے کتنا ٹیکس لیا جارہا ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

عالمی مارکیٹ کا حوالہ دیا جاتا ہے کہ قیمتیں بڑھ گئیں، ہمیں سمجھ نہیں لگ رہی کہ روس کا جہاز کہاں چلا گیا؟ کرایوں میں اضافے پر نالاں شہریوں کا کہنا تھا کہ روز بروز مہنگائی بڑھتی جارہی ہے ، پڑولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں بھی  ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔

پیٹرول 17.50 اور ڈیزل 20 روپے مہنگا

عوام نے کہا ہے کہ 17 روپے 50  پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سراسر ظلم ہے، ہمیں اب سائیکل یا گدھا گاڑی میں کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں