پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کردہ ٹیکسوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پیٹرول کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران 37 روپے 45 پیسے اضافہ ہوا جبکہ ڈیزل کی قیمت 40 روپے فی لیٹر سے زیادہ بڑھی ہے۔
پیٹرول 17.50 اور ڈیزل 20 روپے مہنگا
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 53روپے اضافہ ہوا جبکہ ڈیزل پرعالمی ٹیکس میں بھی6 روپے فی لیٹراضافہ ہوا پیٹرول پرعالمی ٹیکس 3 روپے فی لیٹر بڑھا ہے ۔
پیٹرول اور ڈیزل کے پریمیم میں بھی اضافہ ہوا ہے، پیٹرول پرفی لیٹر 95 روپے کے مجموعی ٹیکسزعائد کیے گئے، ڈیزل پرفی لیٹر92 روپے کے ٹیکسز ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا
دستاویزات کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی اصل قیمت 195 جبکہ ڈیزل کی 201 روپے بنتی ہے۔
خیال رہے کہ نگران حکومت نے گزشتہ روز 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 17.50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا ہے۔