نگران حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 17.50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے کا بڑا اضافہ کر دیا۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 293.40 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔