سائفر کی گمشدگی کا معاملہ، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج

pti

سائفر کی گمشدگی کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسداد دہشتگردی ونگ میں درج کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی لیول کے افسران سائفر معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی جریدے ‘دی انٹرسیپٹ’ کی جانب سے ایک خبر شائع کی گئی تھی جس میں امریکی سائفر کا مبینہ متن سامنے لایا گیا تھا۔

سائفر معاملہ، ملٹری کا حوالہ دے کر اصل ذرائع کو محفوظ کیا جارہا ہے، سینیئر صحافی رضا رومی

یہ بھی ذہن میں رہے کہ ہم انویسٹگیشن ٹیم کے مطابق حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ نے ٹیم کو بتایا تھا کہ ان کے پاس کبھی بھی اصل سائفر کی کاپی نہیں آئی لہذا یہاں سیکرٹ ایکٹ کی کوئی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


متعلقہ خبریں