سینیئر صحافی رضا رومی نے کہا ہے کہ امریکی جریدے کی خبر میں ملٹری ذرائع کا حوالہ اس وجہ سے دیا جارہا ہے تاکہ اصل ذرائع کو محفوظ کیا جاسکے۔
ہم نیوز کے پروگرام ‘اپ فرنٹ وِد مونا عالم’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سائفر معاملے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘امریکی جریدے کی اس خبر میں ملٹری ذرائع کا حوالہ دیا گیا لیکن جب ان سے مزید تفصیل طلب کی گئی تو انہوں نے مبہم سی بات کی۔’
میرے پاس اوریجنل سائفر کی کاپی آئی نہ کبھی دیکھی، چیئرمین تحریک انصاف کا جوائنٹ انکوائری ٹیم کو بیان
رضا رومی کا کہنا تھا کہ ‘اس حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی گئیں جس کے مطابق ملٹری کا حوالہ اس لیے دیا گیا تاکہ اصل ذرائع یعنی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آی) کو محفوظ کیا جائے۔’
سینیئر صحافی نے مزید کہا کہ ‘کچھ روز قبل چئیرمین پی ٹی آئی نے بھی ایک ٹی وی پروگرام میں خود اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ ان سے سائفر کی کاپی گم ہوگئی تھی۔’
انٹرسیپٹ اخبار کی خبر میں ملٹری سورس کا حوالہ اس وجہ دیا جارہا ہے تاکہ اصلی سورس جسکا تعلق PTI سے ہے اسکو محفوظ کیا جائے کیونکہ چئیرمین پی ٹی آئی نے قبول کیا ہے کہ ان سے سائفر گم ہوگیا، سینئر صحافی رضا رومی
مکمل پروگرام کیلئے 👇https://t.co/u9NqZ6dAdg@Razarumi @MonaAlamm pic.twitter.com/lTmP1UlmsZ
— HUM News اردو (@humnews_urdu) August 10, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی جریدے ‘دی انٹرسیپٹ’ کی جانب سے ایک خبر شائع کی گئی تھی جس میں سائفر کا مبینہ متن شائع کیا گیا تھا۔