اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور پنجاب کے بعض مقامات تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض میدانی علا قوں میں موسم گرم رہے گا۔ پنجاب، خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم ،چکوال اور سیالکوٹ میں بارش متوقع ہے۔ نارووال، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید کتنے دن جاری رہے گا؟بڑی پیشگوئی کردی گئی
خیبر پختونخوا کی بات کی جائے تو مانسہرہ، بونیر اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیر، سوات، ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
دوسری طرف پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں 19 ہزار 340 کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 55 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں کل سے 20 اگست تک پانی کی سطح مزید بڑھنے کا امکان ہے۔