مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید کتنے دن جاری رہے گا؟بڑی پیشگوئی کردی گئی

rain محکمہ موسمیات

دریائے راوی اور چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر بنائے گئے ڈیمز تقریباً پانی سے بھر چکے ہیں۔

دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں .

شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں موسلا دھار بارش متوقع

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے امکانات بھی ہیں۔

مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔ڈیژنل کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیاہے ۔


متعلقہ خبریں