کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں واقع دالبندین ائیرپورٹ پر آئندہ ایک سال کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز اُتر گئی
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق دالبندین ائیرپورٹ کا رن وے نمبر 13/31 فلائٹ آپریشن کیلئے بند ہے اور یہ رن وے 6 اگست 2024 تک بند رہے گا۔
سی اے اے نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ نوٹم جاری کرکے ائیرلائنز کو دالبندین ایئرپورٹ کی بندش سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، رن وے کی تعمیر نو کیلئے فلائٹ آپریشن بند کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے بین الاقوامی ٹینڈر جاری
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں سے دالبندین ائیرپورٹ رن وے اور کنٹرول ٹاور کو نقصان پہنچا تھا۔