نواز شریف ستمبر کے وسط میں واپس آئیں گے ، فیملی ذرائع کی تصدیق


 مسلم لیگ ن کے قائد ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے، شریف فیملی کے ذرائع نے تصدیق کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے وکلا، سیاسی رفقا نے نواز شریف دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپس آنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ  پارٹی کے بعض رہنماؤں نے ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے۔

رسک ختم ہونے تک نوازشریف واپس نہیں آئیں گے ، خواجہ آصف

نواز شریف کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کیلئے آئندہ ہفتے لندن جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے لئے آئندہ تین ہفتوں میں رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ آصف، جاوید لطیف، پرویز رشید و دیگر بھی لندن جائیں گے۔

 

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں