ماورا حسین کا چائلڈ لیبر جیسے اہم سماجی مسئلے پر آگاہی پیغام


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کا شکار ہونے والے بچوں کو پڑھانے پر خرچ کریں اور یہ غیر قانونی کام سرانجام دینے والوں پر نظر رکھیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کم عمر میں بچوں سے مزدوری کروانے جیسے اہم سماجی مسئلے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے ایک خاص عمر میں مزدوری کروانا غیر قانونی عمل ہے۔

ماورا حسین کا کہنا تھا کہ ‘یہ ویڈیو بنانے کا مقصد لوگوں میں آگاہی پھیلانا ہے تاکہ جو لوگ اب بھی یہ عمل سرانجام دے رہے ہیں، انہیں روکا جاسکے۔ اس مسئلے کا پہلا حل تو یہ ہے کہ ایسے بچوں کو ہرگز کسی کام پر نہ رکھیں جس کام کو کرنے کی انکی عمر ہی نہیں ہے۔’

پنجاب میں اب بھی 69 لاکھ بچے چائلڈ لیبر پر مجبور

نامور اداکارہ نے کہا کہ ‘اس سماجی مسئلے کا دوسرا حل یہ ہے کہ آپکے دوستوں میں اگر کچھ لوگ ایسے ہیں جو کم عمر بچے بچیوں سے کام کروا رہے ہیں تو انہیں آگاہ کریں کہ یہ کتنا بڑا جرم ہے۔’

انہوں نے درخواست کی کہ اپنے اردگرد موجود بچوں پر نطر رکھیے، کسی ایک بچے کی ذمہ داری اپنے اوپر لیں اور انہیں پڑھائیں۔ ہم اس دنیا میں ہوں یا نہ ہوں یہ ہماری آنے والی نسل ہے۔ اگر انکے ساتھ ہم ظلم کریں گے تو ہمارے ملک کا بھی یہی حال ہوگا۔


متعلقہ خبریں