حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ، شفاف طریقے سے کی جائیں ، سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو ہدایت


سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے انتخابات سے قبل تمام معاملات حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں، الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے، سندھ میں حلقہ بندیوں پر حساسیت زیادہ ہے ، وہاں سے اکثر یہ گلا کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں۔

عدلیہ فوری انصاف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرارہا ہے؟ اس پر ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کندھے اچکا دیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یعنی ابھی تو انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی، بعد ازاں عدالت نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں