عدلیہ فوری انصاف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، چیف جسٹس


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ عدلیہ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت اور چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز سمیت صوبائی آئی جیز اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز نے بھی شرکت کی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدلیہ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور مقدمات نمٹانے کے لیے عدالتوں میں چالان بروقت جمع ہونے چاہیئیں۔

انہوں نے من گھڑت اور جھوٹی مقدمہ بازی کی حوصلہ شکنی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متبادل ثالثی نظام انصاف عدالتوں پر بڑھتے مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے مزبند رینج میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

چیف جسٹس نے عدالتوں اور جوڈیشل افسران پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ اجلاس میں تفتیشی افسران اور استغاثہ کی تربیت پر بھی زور دیا گیا۔


متعلقہ خبریں