بطور نگران وزیراعظم ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دوں گا، انوارالحق کاکڑ


نگران وزیراعظم نامزد ہونے کے بعد انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بطور نگران وزیراعظم ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دوں گا۔

انوار الحق کاکڑنے نگران وزیراعظم نامزد کرنے پر صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہبازشریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد خان کا شکریہ ادا کیا ہے، مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے انشااللہ اس کواحسن طریقے سے انجام دوں گا۔

نگران وزیراعظم بننے والے انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟

علاوہ ازیں انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کی سیکیورٹی دے دی گئی ہے، وزیراعظم کا سیکیورٹی اسٹاف بلٹ پروف گاڑیوں کے ہمراہ نگران وزیراعظم کی رہائشگاہ پہنچ گیا ہے۔

نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جلد ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہونگے ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بھجوائی جانے والی نگران وزیراعظم کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں اور تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں