فلم ’کراچی ٹو نوائیڈا‘ کیلئے پاکستانی سیما حیدر کا آڈیشن، ویڈیو وائرل


نئی دہلی: بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما سچن ( سابقہ سیما حیدر) کا بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے آڈیشن ہو گیا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کو بالی ووڈ میں کام کی پیشکش

مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے اور انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق چار بچوں کی ماں سیما حیدر کا فلم کراچی تو نوائیڈا کے لیے آڈیشن لیا گیا  ہے، فلم کی کہانی سیما حیدراورسچن مینا کی لو اسٹوری پر مبنی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے سیما حیدرکے فلمی آڈیشن کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں آڈیشن کے دوران باقاعدہ اداکاری کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مڈغاسکر کی لڑکی سے شادی کرنا کراچی کے نوجوان کو مہنگا پڑگیا

کراچی کی رہائشی سیما حیدر نے جانی فائر فوکس پروڈکشن ہاؤس کو فلم ’کراچی ٹو نوائیڈا ‘ کیلئے آڈیشن دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر یہ خبر آئی تھی کہ سیما حیدر کو بالی ووڈ کی فلم میں کام کی پیشکش کی گئی ہے جو راجستھان میں قتل کیے جانے والے ٹیلر ماسٹر کنہیا کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔

انڈیا سے آئی انجو کے مستقبل کا فیصلہ ہو گیا

واضح رہے کہ کراچی میں رہنے والی چار بچوں کی ماں سیما حیدر اپنے دعوے کے مطابق اب سیما سچن بن چکی ہے اور اس نے اپنا مذہب بھی تبدیل کر لیا ہے۔ سیما حیدر کا سچن مینا سے تعلق پب جی کھیلتے ہوئے قائم ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے انٹرویوز میں سیما نے بتایا تھا کہ وہ اپنے چار بچوں 5 سالہ فرحان، 4سالہ فریحہ، 2 سالہ فرح، 8 سالہ فروا کے ساتھ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مقیم تھی جب کہ اس کا خاوند غلام حیدر روزگار کے لیے سعودی عرب میں مقیم ہے۔

پب جی کا کمال: 4 بچوں کی ماں لڑکے سے ملنے بھارت جا پہنچی

یاد رہے کہ سیما حیدر کے بھارت جانے کے بعد اس کے سابقہ خاوند غلام حیدر سوشل میڈیا پر متعدد مرتبہ اپیل کر چکے ہیں کہ انہیں ان کے بچے واپس دلوائے جائیں۔


متعلقہ خبریں