وائٹ ہاؤس کو پاکستان میں پرتشدد کارروائیوں پر تشویش

فائل فوٹو


واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے پاکستان میں عدم استحکام کا سبب بننے والی پرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی سے متعلق ترجمان جان کربی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں عدم استحکام کا سبب بننے والی کسی بھی کارروائی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا اتحادی ملک ہے تاہم پاکستان کی صورتحال کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق پاکستانی وزیر اعظم کیخلاف کسی سازش میں ملوث نہیں، امریکہ

جان کربی نے کہا کہ پاکستان یا مشترکہ مفادات والے کسی ملک میں عدم استحکام کا سبب بننے والی پرتشدد کارروائیوں پر تشویش ہے۔


متعلقہ خبریں